Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلسطینی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت 7 صحافی عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد

Share It:


دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے 7 باہمت صحافیوں کو سال 2025 کے ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ان نامزد صحافیوں میں فلسطین کی شہید مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں، جنہیں صہیونی فوج نے 25 اگست 2025 کو غزہ میں اس وقت شہید کیا جب وہ میدانِ جنگ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز ان صحافیوں کو دیا جا رہا ہے جنہوں نے سچ بولنے، حقائق اجاگر کرنے اور عوام کی آواز بننے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ ایوارڈز 24 اکتوبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ادارے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔

فلسطینی شہید صحافی مریم ابو دقہ اور یوکرین کی وکٹوریہ روشچینا دونوں ان بہادر خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں سچائی کی تلاش میں اپنی جانیں قربان کیں۔ مریم ابو دقہ کی شہادت نے فلسطینی صحافت میں ایک نئی تاریخ رقم کی، جہاں صحافی قابض اسرائیلی بمباری کے باوجود دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز پہنچا رہے ہیں۔

ایوارڈ کے دیگر نامزد افراد میں امریکا کے تجربہ کار مدیر مارٹن بیرن، پیرو کے تفتیشی صحافی گستاوو گوریٹی، ہانگ کانگ کے آزادیٔ اظہار کے حامی جمی لائی، ایتھوپیا کے تسفالم والدیس اور دیگر نمایاں نام شامل ہیں، جنہوں نے آمریت، جنگ اور جبر کے ماحول میں سچائی کا پرچم بلند رکھا۔

بین الاقوامی صحافتی حلقوں نے مریم ابو دقہ کی نامزدگی کو فلسطینی صحافیوں کی جدوجہد کا عالمی اعتراف قرار دیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول