Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی

Share It:


نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ونڈھوک میں تیار ہونے والے نئے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نمیبیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری گیند ہدف حاصل کرکے پر چار  وکٹ سے فتح حاصل کی۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ تھا۔

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے تھے۔جیسن اسمتھ 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ریٹائرمنٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن بناسکے۔

نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے تین اور ہینگو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نمیبیا نے 135 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ زین گرین نے اپنی سالگرہ کے دن ناقابل شکست 30 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ کپتان گیرارڈ ایرسمس نے 21 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائم لین اور برگر نے دو دو شکار کیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول