Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی سپر اسٹار جوڑی ماہرہ اور فواد خان کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

Share It:


پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار اور مصنف عمار رسول کی یہ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔ 

یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے والے اس 1 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت، قربت، اور جذبات کی گہرائی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دو کرداروں کے درمیان محبت کے تعلق اور زندگی کے بدلتے رنگوں کے گرد گھومتی ہے۔

مرکزی کرداروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں، جبکہ فلم میں مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر رشید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد جیسے نامور فنکار شامل ہیں جو مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

ٹریلر کے ریلیز کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہیں۔ مداح ماہرہ اور فواد کی اس نئی آن اسکرین کیمسٹری کے دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول