Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے: گورنر سندھ

Share It:


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے، کراچی سمیت پورے ملک کی گلی کوچوں میں ٹیم بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے، میں گورنر نہ ہوتا تو ٹیپ بال کا آرگنائزر ہوتا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کھیلنے کا جنون عروج پر ہے۔ملک میں ٹیپ بال کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ہونے والی پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اگلے برس انٹرنیشنل سطح پر ہوگی۔کراچی اور حیدرآباد میں ٹیپ بال ٹیموں کا ہونا خوش آئند ہے۔ اسٹریٹ سے اسٹیڈیم تک کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، اس میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور تمام انتظامیہ ٹیپ بال کے فروغ میں بھرپور تعاون اور مدد کرے گی،چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ ٹیپ بال مقابلوں کو 114 سے زائد ممالک میں براہ راست دیکھنا بھی پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔

اس موقع پر لیگ کے چیف آرگنائزر زوہیر نصیر،سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ،سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہارون رشید اور توصیف احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول