Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا

Share It:


نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

سیم کرن 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے چھ بولرز کا استعمال کیا گیا اور سب نے ہی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اننگز کے وقفے کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی جو کافی دیر جاری رہنے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول