Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رینیو بڑھانے کیلیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Share It:



لاہور:

ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لہا گیا۔ ٹیکس دہندگان کے لیے پی آر اے نے سہولت اِیپ متعارف کروا دی ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول