Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل کو عظیم مشرق وسطیٰ میں شامل ہونے کیلیے کیا کرنا ہوگا؟ ٹرمپ کے مشیرِ خاص نے بتادیا

Share It:


صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور اُن کے مشیر برائے مشرقِ وسطیٰ جیرڈ کشنر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ساری توجہ  فلسطینیوں کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز رکھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کُشنر نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں ضم ہونا ہے تو غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دینا ہوگا۔

سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں جیرڈ کُشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطینی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ سیکیورٹی اور اقتصادی مواقع پیدا کرنا ضروری ہیں تاکہ اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ پُرامن اور دیرپا انداز میں رہ سکیں۔

یاد رہے کہ جیرڈ کُشنر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ پہلے حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر ہمیں جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

ادھر جیرڈ کُشنر کا بھی کہنا تھا کہ حماس اس وقت وہی کر رہی ہے جو ایک دہشت گرد تنظیم کرتی ہے، یعنی دوبارہ منظم ہونے کی کوشش۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر فلسطینیوں کے سامنے ایک قابلِ قبول اور مضبوط متبادل پیش کیا گیا تو حماس خود بخود کمزور پڑ جائے گی اور غزہ میں اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہے؟ تو کشنر نے جواب دیا کہ اس پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

یاد رہے کہ نائب امریکی صدر ڈی جے وینس، امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آج اسرائیل پہنچے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول