Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مسرت مصباح کی 18 سال کی عمر میں ہونے والی شادی زیادہ دیر کیوں نہ چل سکی؟

Share It:

[ad_1]

پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

 ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا ہے تو یہ ایک مثبت عمل ہے۔

مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ عالم نے انہیں بتایا کہ حضرت محمد ﷺ بھی اپنے خاندانی معاملات کو لوگوں کی رہنمائی کے لیے بیان کرتے تھے۔ اس لئے انہوں نے بھی اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کرنا شروع کی تاکہ گھریلو تشدد سے پریشان خواتین کی مدد کی جاسکے۔

مسرت مصباح نے مزید بتایا کہ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کا بلند آواز میں بات کرنا بھی معمول نہیں تھا، اس لیے جب شادی کے بعد انہیں گھریلو تشدد اور خوف کا سامنا کرنا پڑا، تو انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے والد اور دیگر اہلِ خانہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں مسرت مصباح یہ بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر تشدد کے دوران انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے بال ہی کٹوا دیئے تاکہ شوہر کے ہاتھوں میں ان کے بال نہ آسکیں اور وہ بدترین تشدد سے بچ جائیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول