Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

او کمینے، میں ابھی زندہ ہوں؛ بیٹی کی شادی کی ویڈیو لیک کرنے پر خامنہ ای کے مشیر کا بیان

Share It:


ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں اور اسٹیج تک جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں دلہن نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ مغربی انداز کا اور نہایت مختصر ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ جو دوسروں کی بیٹیوں کو حجاب کرواتے ہیں وہ خود کیا ہیں۔

گزشتہ دو دنوں سے جاری بحث و تکرار کے بعد عل شمخانی نے پہلی بار ناقدین کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر جواب دیا ہے۔

علی شمخانی نے یہ پیغام عبرانی زبان میں لکھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پیغام اسرائیل کے لیے ہے۔

انھوں نے پیغام میں ویڈیو کے لیک ہونے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ "او کمینے، میں ابھی زندہ ہوں۔

یہ دراصل جملہ 1973 کی فلم "بابیون” کا ہے جس میں ایک ناحق گرفتار قیدی کی کہانی بیان کی گئی ہے جو حکومتی جبر کو توڑتے ہوئے جیل سے فرار ہو جاتا ہے۔

علی شمخانی نے ایک صحافی کو بتایا کہ جس ویڈیو پر واویلا مچایا جا رہا ہے وہ دراصل صرف خواتین پر مشتمل ایک تقریب تھی اس میں ویٹر، فوٹو گرافر وغیرہ تک خواتین ہی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں بھی اس تقریب میں بس بیٹی کو اسٹیج تک چھوڑنے گیا تھا اور میرے سوا کوئی مرد نہیں تھا۔

خیال رہے کہ علی شمخانی نے یہ جملہ پہلی بار استعمال نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے جب ایران میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا تھا جس میں محفوظ رہے تھے۔

اُس وقت بھی انھوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ او کمینے میں ابھی زندہ ہوں۔‘‘

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول