Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کسی کی شیطانیت کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت، جاوید اختر کے متنازع بیان پر لکی علی کا طنز

Share It:

[ad_1]

بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں متنازع بیانات کیلئے مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم شعلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ (ہندو) آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔

اسی دوران انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے کہ تم ان جیسے بن رہے ہو۔‘

 اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بیان کو ایکس پر ری شیئر کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا جس کے بعد بھارتی گلوکار لکی علی نے بھی ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’جاوید اختر جیسے مت بنو‘، لکی علی نے انہیں ’بدتمیز‘ اور ’بدصورت‘ بھی قرار دیا۔

بعد ازاں لکی علی نے ایکس پر ایک اور پیغام  میں وضاحت دی کہ ان کا مطلب تکبر کو بدصورتی قرار دینا تھا۔ تاہم انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’ شیطانو ں کے بھی جذبات ہوسکتے ہیں اگر کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘

لکی علی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر جاوید اختر کے ناقدین لکی علی کو سراہتے ہوئے مصنف پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

 یاد رہے جاوید اختر خود کو ترقی پسند کہتے ہیں مگر ان کے بیانات اکثر مسلمان کمیونٹی اور پاکستان پر تنقید پر مبنی ہوتے ہیں وہ اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک میں جانے کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کا انتخاب کرنا پسند کریں گے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول