Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رسائی

Share It:


پاکستان نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں مینز والی بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہراکر گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کر لیا۔

چوتھے سیٹ میں ایک موقع پر مقابلہ 24۔24سے برابر تھا۔ 24۔25 کے اسکور پر نیٹ فالٹ کا فیصلہ حق میں ہونے پر پاکستان نے فتح کو گلے لگایا۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

قبل ازیں پاکستان نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں حریف ازبکستان کو باآسانی 0-3 سے ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45 ممالک کے 4 ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی 26 کھیلوں کے 259 ایونٹس میں اپنی مہارتوں کا اظہار کررہے ہیں۔

2013 میں چین میں دوسرے ایشین یوتھ گیمز کا انعقاد ہوا تھا۔ 2017 میں سری لنکا سےکولمبو میں مجوزہ گیمز کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی جبکہ 2019 میں کوویڈ 19 کی وجہ سے گیمز دوسری مرتبہ التوا کا شکار ہوگئے تھے۔

گیمز31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول