Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں داخل

Share It:

[ad_1]


کراچی:

یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔

4 لاکھ 26 ہزار ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے مینز اور ویمن ایونٹ میں مصری کھلاڑیوں نے بالادستی حاصل کرلی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری یو ایس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہو گیا، 2 لاکھ 13 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصر کے مصطفیٰ اسل نے انگلینڈ کے کرٹس ملک کو 0-3 سے شکست دے دی۔

سیڈ 2 نیوزی لینڈ کے بال کول نے فرانس کے عالمی نمبر 19 بیپٹسٹے ماسوٹئو ٹی کو اسی اسکور سے مات دی۔

مصر کے یوسف ابراہیم نے سیڈ 3 ویلز کے جوئل میکن کو 1-3 سے ہرا کر اپ سیٹ کیا، سیڈ 4 مصر کے کریم عبدالجواد نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہم وطن اور دو مرتبہ کے عالمی جونیئر چیمپئن 18 سالہ محمد زکریا  کو 2-3 سے زیر کرلیا۔

دوسری جانب دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز ہی کی انعامی رقم کے ویمن ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن مصر کی نور الشیربانی نے امریکا کی عالمی نمبر 24 امانڈے صوبی کو با آسانی 0-3 سے ہرا دیا۔

 سیڈ 2  حانیہ حمامے (مصر) نے سیڈ 5 ساتوجی مطابو (جاپان)، سیڈ3  الیوا وائیور (امریکا) نے ثنا ابراہیم (مصر) اور سیڈ4 امینہ عرفی (مصر) نے  سیڈ 6 ایٹنی گلز (بیلجیم) کو شکست دے دی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول