Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔

بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔

بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔

روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83  کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول