تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

اسرائیلی فوج کے فلسطینی قیدی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو لیک کرنے پر خاتون میجر جنرل مستعفی

Share It:

[ad_1]

اسرائیلی فوج کی ایک اعلیٰ ترین قانونی افسر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تومر یروشلمی اسرائیلی فوج میں ملٹری ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر تعینات تھیں اور ان کے خلاف قیدیوں پر فوجی اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقات جاری تھیں۔

میجر جنرل یفات تومر یروشلمی انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے یہ مواد میڈیا کو جاری کرنے کی اجازت دی۔ میں اس فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔

خاتون میجر جنرل نے اپنے استعفے میں اعتراف کیا کہ انھوں نے خود ایک ایسی ویڈیو میڈیا کو لیک کرنے کی منظوری دی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی قیدی پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو جنوبی اسرائیل کے سدی تیمن حراستی مرکز کی نگرانی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی تھی اور اگست 2024 میں اسرائیلی چینل 12 پر نشر ہوئی تھی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی ایک فلسطینی قیدی کو زمین پر اوندھا لٹا کر ڈھالوں کے پیچھے لے جاتے ہیں اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ بعد ازاں قیدی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق تومر یروشلمی کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی فوج کے اندر شفافیت، احتساب اور انسانی حقوق کی سنگین کمی موجود ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ان کے استعفے کو درست قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص فوجی جوانوں کے خلاف جھوٹے الزامات پھیلائے، وہ اسرائیلی فوجی وردی کا اہل نہیں۔

فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ سچ سامنے لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ سدی تیمن حراستی مرکز کو غزہ کی جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے فلسطینی شہریوں اور مشتبہ افراد کے لیے عارضی کیمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کیمپ میں قیدیوں پر تشدد، بدسلوکی، علاج معالجے سے محرومی اور غیر انسانی سلوک کے الزامات لگائے تھے۔

2024 میں اسی مرکز سے متعلق ایک اور مقدمے میں پانچ اسرائیلی فوجیوں پر ایک فلسطینی قیدی کو جنسی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہاں تک کہ ایک اہلکار کو اس جرم میں سات ماہ قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ سدی تیمن کیمپ کو قانونی دائرے میں چلایا جائے لیکن عدالت نے اسے بند کرنے کا حکم نہیں دیا۔

دوسری جانب دائیں بازو کے سیاستدانوں اور انتہا پسند گروہوں نے ان فوجیوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا اور انہیں قومی ہیرو قرار دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول