بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

[ad_1]

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریاس ایئر کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم وہ ابھی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق شریاس ایئر کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی بھارت روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شریاس ایئر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں  اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes