Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔ان کے ہمراہ اے ایف سی  کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر، فیفا کے سینئر نائب صدر اور  بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

حکومتِ پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ ادارے اس دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول