Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

Share It:


ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولین اسٹارز نے شاندار کامیابیاں حاصل کرلیں۔

تفصیلات مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملےگی جبکہ یاسر سلطان کے حصے میں 30 لاکھ روپے آئیں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی کاوشوں سے جولائی میں ایتھلیٹس کیش پرائز ایوارڈ  پالیسی میں ترمیم کرکے اس میں خاطر خواہ  اضافہ کیا گیا تھا۔

پی ایس بی کی 25 جولائی سے لاگو ہونے والی نئی انعامی پالیسی کے مطابق  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور چاندی کا تمغہ لینے والے ایتھلیٹس کے لیے 30 لاکھ روپے انعام رکھا گیاہے۔

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کےجیولین تھرو فائنل میں ایک بارپھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلوایا۔

یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری خالد محمود کا کہناہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کامیابی پورے پاکستان کی جیت ہے، دونوں نے شاندار کارکردگی دکھاکر پاکستانی پرچم بلند کیاہے۔

ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر محمد اکرم ساہی اور صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین ساہی نے بھی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کارکردگی کوسراہا ہے۔

ارشد ندیم اور یاسر سلطان کے علاوہ پاکستان نے باکسنگ میں دو کانسی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔

قدرت اللہ نے 55 کلوگرام  اور فاطمہ زہرا نے  60کلوگرام ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتاہے۔ ان دونوں کو 20،20 لاکھ روپے انعام دیا جائےگا۔

اس حوالے سے جلد ایک تقریب متوقع ہے جس میں میڈلسٹ ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول