Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

Share It:


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دو نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی۔

یہ لیگ کی مسلسل توسیع کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

دو نئی ٹیموں کے اضافے سے تجارتی فوائد کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور شائقین کی مصروفیت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے ناموں کے لیے چھ شہروں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

کامیاب بولی دہندگان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ ان چھ ناموں میں سے کوئی بھی ایک نام اپنی ٹیم کے لیے منتخب کرلیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول