Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل

Share It:



سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔

عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔

اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے بتایا کہ وہ میٹرک مکمل کر چکی ہیں، مگر تعلیم میں کبھی بھی سب سے آگے نہیں رہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ’’میں اسکول میں مشکل سے پاس ہوتی رہی، یہاں تک کہ میٹرک میں تین بار فیل ہوئی۔ آخرکار سہیلوں کے زور زبردستی سے اسکول جانے کے باعث کامیاب ہوسکی۔ میں پڑھائی میں اتنی تیز نہیں کہ دوسروں کی طرح آگے بڑھ سکوں، اسی لیے اب میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔‘‘
 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول