تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکا دہی کی نشاندہی

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای سی پی نے  TSLWEA/TSL WEALTHکے عنوان سے ایک موبائل، ویب ایپلیکیشن کی نشان دہی کی ہے جو لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکر، ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کی نقالی کر رہی ہے۔

مزید برآںA103-Topline Stock Strategies Hub  نام کا ایک واٹس ایپ گروپ بھیTSLWEA/TSL WEALTH ایپلیکیشن اور ای پر مبنی تجارتی نظام کو ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ساتھ جوڑ رہا ہے لہٰذا عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہTSLWEA/ TSL WEALTH  نہ تو ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ ہے اور نہ ہی مجاز ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) یا کسی دیگر ریگولیٹڈ مارکیٹ کے لیے کوئی سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم چلائے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ایس ای سی پی نے یہ بھی دیکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کیے گئے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جن میں مشہور شخصیات، فِن فلوئنسرز اور معروف بروکریج ہاؤسز کے افسران کی تصاویر استعمال کی گئی ہیں، جو گمراہ کن اشتہارات عوام کو لسٹیڈ کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کے نام پر مختلف واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے پر اُکساتے ہیں۔

 ایس ای سی پی خبردار کرتی ہے کہ ایسے تمام گروپس غیر قانونی ہیں اور ان میں شامل ہونے والے افراد کو مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے، محفوظ اور جائز ٹریڈنگ کے لیے ایس ای سی پی عوام کو مشورہ دیتی ہے کہ صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز اور فیوچرز بروکرز ہی سے رابطہ کریں اور لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست پی ایس ایکس اور پی ایم ای ایکس کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔

ایس ای سی پی سرمایہ کاروں پر زور دیتا ہے کہ وہ محتاط رہیں جعلی پلیٹ فارمز سے بچیں اور کسی بھی سرمایہ کاری سروس کو رقم یا ذاتی معلومات دینے سے پہلے اس کی اصل حیثیت ضرور چیک کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی نے شناخت شدہ غیر مجاز پلیٹ فارمز کی رپورٹ گوگل، پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کر دی ہے، ایس ای سی پی عوام کو سختی سے خبردار کر تا ہے کہ وہTSLWEA/ TSL WEALTH  ایپلیکیشن یا کسی بھی ایسے فرد یا گروپ کے ذریعے کوئی رقم جمع نہ کروائیں اور نہ ہی سرمایہ کاری کریں جو غیر قانونی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کو کسی بھی شکل میں فروغ دے رہے ہوں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول