تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share It:

[ad_1]

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا، پھر محمد نواز بھی چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔ 

نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔

زمبابوے اننگز

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، پاکستان کے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سہ فریقی سیریز میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کو بھی شکست دے دوچار کرچکی ہے۔

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان 25 نومبرکو اہم میچ ہوگا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔
 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول