Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت؛ بیوی کو قتل کرکے سفاک شوہر لاش کیساتھ فیس بک لائیو پر آگیا

Share It:


بھارتی ریاست تمل ناڈو میں پیش آنے والے ایک واقعے نے مودی سرکار میں خواتین کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ مظالم کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویمن ہاسٹل سے ایک خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی تھی جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

یہ لاش شری پریا نامی خاتون کی تھی جو اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر ہاسٹل میں رہ رہی تھی۔ 

سفاک شوہر بالاموروگن ناراض بیوی کو منانے ویمنز ہاسٹل پہنچا تھا جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

غصے میں آکر بالاموروگن نے درانتی نکال کر بیوی پر پہ در پہ وار کیے جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

قتل کی اس ہولناک واردات کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالاموروگن فیس بک پر لائیو آیا اور بیوی کی تڑپتی ہوئی لاش دکھائی جو کچھ دیر بعد ٹھنڈی ہوگئی۔

درندہ صفت ملزم نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ لاش کے ساتھ اپنی ایک سیلفی بھی لی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سفاک شوہر نے کیپشن میں لکھا کہ بیوی نے دھوکا دیا تھا جس کی سزا یہی ہے۔

بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور تھانے میں بھی اپنی بیوی پر کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا۔

پولیس نے ملزم کا بیان قلم بند کرکے تفتیش کاآغاز کردیا لیکن بھارت میں خواتین کا قتل اور جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جن کے ملزمان ہمیشہ قانون سے بچ نکلتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول