Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Rajab Butt did not meets his wife and son

Share It:


برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی والدہ سے تو ملاقات کرلی تاہم اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں کرسکے، جس پر صارف اُن پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمات اور قانونی مشکلات کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے تھے، جلاوطنی کے دوران اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

رجب بٹ کے بیرونِ ملک میں مقیم ہونے کے دوران اُن کے اور اہلیہ ایمان کے درمیان تنازعات بھی سامنے آئے تاہم بیٹے کی پیدائش کے وقت یوٹیوبر بہت زیادہ جذباتی اور بیوی سے والہانہ محبت کا اظہار آن لائن کرتے نظر آئے تھے۔

رجب بٹ نے بتایا کہ انہوں نے وطن واپسی کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں سکون محسوس ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

انہوں نے بتایا کہ ایمان اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ اہلیہ اپنی والدہ کے گھر پر ہیں اور دونوں سے جلد ملاقات ہوجائے گی۔

رجب بٹ نے کہا کہ اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہ ہونے پر خود کو ادھورا سمجھ رہا ہوں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین نے ایک بار پھر سوالات اٹھائے اور یوٹیوبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹے کی کمی محسوس ہورہی ہے تو سسرال جاکر پہلے اُس سے ملاقات کرلیتے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ برطانیہ سے بزنس کلاس میں نہیں آتا، رجب بٹ

ایک اور صارف نے لکھا کہ رجب بٹ بہت مغرور ہے اس لیے وہ بیٹے سے ملنے گھر نہیں کیا۔ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اہلیہ ایمان رجب سے نفرت کرتی ہے اور جب تک یہ جیل نہیں جاتا وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول