Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

  گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے سپلائی چین مفلوج ہوگئی اور صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں،صدر کے سی سی آئی

Share It:


صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف نے کہا کہ  25 رکنی گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کے ساتھ جاری ہڑتال پر کراچی چیمبر میں اجلاس منعقد ہوا، جاری ہڑتال سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ریحان حنیف نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے،  گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے سپلائی چین مفلوج ہوگئی اور صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں۔

ریحان حنیف نے کہا کہ بندرگاہوں، فیکٹریوں اور مارکیٹس میں خام مال اور تیار مال کی ترسیل شدید متاثر ہے، برآمدی سرگرمیاں رکنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ریحان حنیف نے کہا کہ حکومت 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ہڑتال کا فوری نوٹس لے، حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سنے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے، موجودہ خراب معاشی صورتحال میں ملک طویل ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، قومی مفاد میں ہڑتال کا فوری خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول