Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Rakul Preet Singh gave a strong response to the allegations made against her

Share It:


بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا پر لگائے گئے کاسمیٹک سرجری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمے دارانہ اور گمراہ کن دعویٰ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر خود کو پلاسٹک سرجن ظاہر کرنے والے ایک شخص نے راکول پریت سنگھ کی پرانی اور حالیہ تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے بوٹوکس، جبڑے کی کاسمیٹک تبدیلی اور ناک کی سرجری کروائی ہے۔ اس ویڈیو کو مبینہ طور پر ’’آگاہی‘‘ کے نام پر شیئر کیا گیا۔

راکول پریت سنگھ نے انسٹاگرام پر سخت الفاظ میں اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’فراڈ الرٹ‘‘ قرار دیا۔ 35 سالہ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر لوگ کس بنیاد پر، بغیر کسی ثبوت، اجازت یا ذمے داری کے کسی کے جسم کے بارے میں عوامی طور پر طبی تشخیص کیسے کر سکتے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں کاسمیٹک سرجری کروانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن یہ تاثر دینا کہ ہر جسمانی تبدیلی کا تعلق سرجری سے ہی ہوتا ہے، سراسر غلط ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزن میں کمی، سخت محنت اور نظم و ضبط بھی انسان کی ظاہری شکل بدل سکتے ہیں، ’’کبھی اس کے بارے میں بھی سنا ہے؟‘‘

راکول پریت سنگھ نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پیش کیے جانے والے ایسے طبی دعوؤں پر اندھا اعتماد نہ کریں، خاص طور پر جب انہیں پیشہ ورانہ حیثیت کا لبادہ اوڑھا کر پیش کیا جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول