Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران آئی سی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ

Share It:



اسلام آباد:

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال26-2025 کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 18.5 فیصد اضافہ کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر 2025 میں صرف آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات 356 ملین امریکی ڈالر رہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ اس شعبے میں ایک ارب 58کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی ریکارڈ ہوا، جو دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول