تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

آسکرز ایوارڈز یوٹیوب پر براہِ راست نشر ہوں گے، دنیا بھر میں مفت اسٹریمنگ کا اعلان

Share It:

[ad_1]

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزازات، آسکر ایوارڈز، روایتی ٹی وی اسکرین چھوڑ کر ڈیجیٹل دنیا میں داخل ہونے جارہے ہیں۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ 2029 سے آسکرز کی براہِ راست نشریات یوٹیوب پر ہوں گی، جہاں یہ دنیا بھر کے ناظرین کےلیے مفت دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اکیڈمی اور یوٹیوب کے درمیان ایک طویل المدتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت 101 ویں آسکرز سے لے کر 2033 تک یوٹیوب کو عالمی سطح پر خصوصی نشریاتی حقوق حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2028 تک آسکرز کی نشریات حسبِ روایت امریکی چینل اے بی سی پر ہی جاری رہیں گی۔

اس معاہدے کے تحت صرف مرکزی تقریب ہی نہیں بلکہ ریڈ کارپٹ، بیک اسٹیج مناظر اور گورنرز بال جیسے خصوصی لمحات بھی یوٹیوب پر براہِ راست دکھائے جائیں گے۔ یوٹیوب ٹی وی کے امریکی سبسکرائبرز بھی یہ تقریب دیکھ سکیں گے، جبکہ نشریات کے دوران اشتہارات بھی شامل ہوں گے۔

اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو بل کریمر اور صدر لینٹ ہاول ٹیلر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوٹیوب کے ساتھ شراکت داری کا مقصد آسکرز کو عالمی ناظرین کے لیے مزید قابلِ رسائی بنانا ہے، جس میں مختلف زبانوں کے آڈیو ٹریکس اور کلوزڈ کیپشننگ جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔ ان کے مطابق یہ قدم نہ صرف سنیما کو فروغ دے گا بلکہ نئی نسل کو فلم سازی کی جانب بھی راغب کرے گا۔

یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن نے بھی اس شراکت داری کو ثقافتی لحاظ سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسکرز کو یوٹیوب پر لانا تخلیقی صلاحیتوں اور فلم سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھولے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے آسکرز کے حقوق کے لیے نو ہندسوں پر مشتمل رقم ادا کی ہے، جو ڈزنی/اے بی سی اور این بی سی یونیورسل کی پیشکش سے کہیں زیادہ تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈزنی اب تک سالانہ تقریباً 100 ملین ڈالر ادا کر رہا تھا، تاہم ریٹنگز میں مسلسل کمی کے باعث وہ نئی ڈیل میں کم رقم پر آمادہ تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب کے پاس فی الحال بڑے لائیو شوز کی تیاری کا وہ انفرااسٹرکچر نہیں جو روایتی نشریاتی اداروں کے پاس ہوتا ہے، تاہم اکیڈمی کو 2029 تک تیاری کے لیے تین سال کا وقت حاصل ہوگا۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب اکیڈمی خود آسکرز کی پروڈکشن پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکے گی، کیونکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دورانیے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسکرز کی ٹی وی ریٹنگز ماضی کے مقابلے میں خاصی کم ہو چکی ہیں۔ 1998 میں فلم ٹائی ٹینک کے دور میں آسکرز کو 57 ملین ناظرین نے دیکھا تھا، جبکہ حالیہ برسوں میں یہ تعداد 20 ملین سے بھی کم رہی ہے۔

اگرچہ کچھ حلقے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ آیا یوٹیوب پر آسکرز کی وہی شان برقرار رہ سکے گی یا نہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے دور میں یوٹیوب جیسے بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر منتقل ہونا ایک فطری اور اسٹریٹجک قدم ہے، جو آسکرز کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول