تازہ ترین
دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی

سلمان خان کے بھائی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس ویڈیو میں انہیں ممبئی کے علاقے باندرہ کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکار کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ممبئی جیسے مصروف شہر میں موٹرسائیکل حادثات عام ہیں، کسی معروف اداکار کا بغیر ہیلمٹ سڑک پر نکلنا مایوس کن ہے اور یہ غلط مثال قائم کرتا ہے۔

شدید ردِعمل کے بعد 54 سالہ اداکار نے نہ صرف اپنی غلطی تسلیم کی بلکہ انسٹاگرام پر باقاعدہ معافی بھی مانگی۔
View this post on Instagram A post shared by Sohail Khan (@sohailkhanofficial)

سہیل خان نے موٹرسائیکل پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مانتے ہیں کہ ان کا یہ عمل درست نہیں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ تمام بائیک سواروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہیلمٹ لازمی پہنیں۔ ان کے مطابق وہ بعض اوقات گھبراہٹ محسوس کرنے کی وجہ سے ہیلمٹ نہیں پہنتے، تاہم یہ کوئی جواز نہیں۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانا ان کا بچپن سے شوق رہا ہے، جو پہلے بی ایم ایکس سائیکل سے شروع ہوا اور اب بائیکس تک پہنچ گیا ہے۔

اداکار نے مزید وضاحت کی کہ وہ عموماً رات کے وقت، کم ٹریفک میں اور آہستہ رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے ہیں، جبکہ ان کی گاڑی بھی ساتھ ہوتی ہے تاکہ خطرات کم ہوں۔

سہیل خان نے آئندہ ٹریفک قوانین کی پابندی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گھبراہٹ پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے اور ہیلمٹ پہنیں گے۔

انہوں نے ٹریفک پولیس سے بھی معذرت کی اور تمام قوانین پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں اداکار نے کہا کہ جو لوگ تکلیف کے باوجود ہمیشہ ہیلمٹ پہنتے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں، کیونکہ حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول