Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ریحام رفیق کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف، مداحوں سے کیا اپیل کی؟

Share It:


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈپریشن کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

کچھ عرصے سے ڈپریشن کے باعث سوشل میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ذہنی دباؤ سے نبردآزما ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی شخص اپنی ذہنی مشکلات کے بارے میں بات کرے تو اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، اسے سنجیدگی سے لیں اور مناسب ماحول فراہم کریں۔

ریحام نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ یہ ذاتی لمحات ہمدردی کے لیے نہیں بلکہ آگاہی کے لیے شیئر کررہی ہیں۔ ذہنی صحت کوئی ڈرامہ بلکہ دردناک ہے اور کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ بس زندہ رہنا ہی ایک مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ذہنی صحت کے بارے میں آواز بلند کروں گی چاہے لوگ میرا مذاق کیوں نہ اُڑائیں، میں اس سفر کو جاری رکھوں گی اور شکر گزار ہوں کہ آپ میرے ساتھ ہیں۔

ریحام رفیق نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور متعدد افراد نے ان کی صحت یابی اور حوصلے کے لیے دعائیں کیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول