Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، چیئرمین پی سی بی

Share It:



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیا ناظم آباد پی سی بی انٹر اسکولز فائنل کے میچ میں چیئرمین پی سی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیئرمین عارف حبیب  اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اُس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے کوئی بات نہیں ہوئی، کرکٹ کے معاملے کو کرکٹرز ہی دیکھ رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گراؤنڈز کے معاملے سے آگاہ ہوں، بہت جلد کراچی سمیت پورے ملک میں گراؤنڈز کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، نیشنل اسٹیڈیم تعمیر نو کے بعد لاہور سے زیادہ خوبصورت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فوری طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا اور کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے خوبصورت بنائیں گے جس کے بعد عوام خود رُخ کریں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹر اسکول کرانے کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک ایک ایونٹ کرائیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آئیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول