Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا بڑا ایکشن

Share It:

[ad_1]

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا  سے ڈراپ کردیا۔

ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے  آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے  ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں  ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے۔

ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں  ٹرانزٹ  کے لیے رکے جہازمیں  مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ دس فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پانچ جنوری سےاسلام اباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول