Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Namibia announces squad for ICC Men’s T20 World Cup 2026

Share It:


نمیبیا کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

اس  ٹیم کی قیادت  آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس کریں گے جو نمیبیا کی طرف سے مسلسل چوتھی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے۔

نمیبیا کا زیادہ تر اسکواڈ گزشتہ 2024 ورلڈ کپ سے تبدیل نہیں کیا گیا ، گزشتہ 2024 کے اسکوارڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نئے شامل کئے گئے کھلاڑیوں میں نکول لوفٹی ایتن، لورین سٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔

نمیبیا گروپ A میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز، بھارت، امریکا اور پاکستان سے ہوگا۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

نمیبیا کے مکمل اسکواڈ میں گرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، برنارڈ اسکولٹز، روبن ٹرمپلمین، جے جے اسمت، ینگ فرائلنک، لورین سٹینکامپ، ملان کروگر، نکول لوفٹی ایتن، جیک بریسّل، بین شِکنگو، جے سی بالٹ، ڈلین لیچر، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول