Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں، دلہا کون ہے؟

Share It:



بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی ان کے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ اُدے پور میں شادی کی افواہوں پر ان کے بھائی سدھانْتھ کپور کا ردِعمل وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شردھا کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ بھارتی ریاست راجھستان کے سیاحتی شہر اُدے پور میں ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ ادے پور ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے، جہاں بھارت کے ارب پتی شخصیات کے علاوہ نامور بالی ووڈ ستارے بھی شادیاں کرچکے ہیں جن میں وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی بھی شامل ہے۔

تاہم اداکارہ شردھا کپور کی شادی ان کے مداحوں کی طرح اُن کے خاندان کے لیے بھی اتنی ہی حیران کن ہے، حال ہی میں اُن کے بھائی سدھانْتھ کپور نے انسٹاگرام پر یہ رپورٹس دیکھیں اور اس پر حیرت کا اظہار کیا۔ 

یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑگئیں جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اُدے پور میں ’ہیریٹیج اسٹائل‘ شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ شردھا کپور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مبینہ بوائے فرینڈ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن مداح اس خبر پر خوشی اور اداسی کے ملے جلے جذبات محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، شردھا کپور کے بھائی سدھانْتھ کپور نے کمنٹس میں حقیقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ تو میرے لیے بھی ایک خبر ہے اور ساتھ ہی میں ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے‘۔

واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول موڈی کو 2024 کے آغاز سے اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اور شردھا نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، لیکن اس جوڑے نے تاحال اپنے رشتے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔  

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول