کراچی (ویب ڈیسک): ملک بھر سمیت کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے آج عیدالاضحیٰ مکمل مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس میں بوہری برادری کے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز کے خطبے میں عید کی اہمیت اور فلسفہِ قربانی پر روشنی ڈالی گئی، جس کے بعد ملک کی ترقی، امن اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ برادری کے لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینے کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی (قربانی) میں مصروف ہو گئے ہیں۔


