اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے خصوصی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔
دونوں ممالک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چین کی "ون چائنا پالیسی” کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔



