ٹنڈو آدم (ویب ڈیسک) رات گئے ٹنڈو آدم جھول روڈ پر مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ٹنڈو آدم تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں کار نمبر AAKP-634 مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع مٹیاری کے تحصیل سعید آباد کے قریب گاؤں بلال کھوسو سے بتایا جاتا ہے۔



