لاڑکانہ (نامہ نگار) مارکیٹ تھانے کے قریب ہڈ بندر روڈ پر دو مسلح ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس سے بلقیس نامی 40 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کے بیٹے اور اس کے دوست نے اس پر فائرنگ کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



