جامشورو (رپورٹ: باسط ملاح) دادو سے حیدرآباد جانے والی وین بھان سید آباد کے قریب رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین، مرد اور معصوم بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو بھان سید آباد اسپتال منتقل کر رہی ہیں جب کہ وین میں پھنسے زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


