جیکب آباد (نامہ نگار) ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں گاؤں احمد میاں میں گھروں کے سامنے گندے نالے کے پانی کھڑے ہونے پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں محمد رمضان، مہر اللہ، عنایت اللہ اور سعد اللہ سومرو شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ مہر اللہ سومرو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔



