تازہ ترین
جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کےلیے قطر نے تاریخی بولی لگادی

Share It:

[ad_1]

قطر نے 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کےلیے باضابطہ طور پر بولی دے دی ہے، جس کے بعد خلیجی ریاست کی کھیلوں کی دنیا میں مزید آگے بڑھنے کی خواہش واضح ہوگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق توانائی پر انحصار کرنے والا ملک قطر اپنی معیشت کو مزید متنوع بنانے کےلیے بڑے کھیلوں کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کا خواہاں ہے۔

خلیج کی یہ سب سے چھوٹی اور امیر ترین ریاست ان ایونٹس کی میزبانی کا تجربہ رکھتی ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی بھی میزبانی کرچکی ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کا کہنا ہے کہ اگر قطر کو یہ میزبانی مل جاتی ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا پہلا ملک ہوگا جو اولمپک گیمز کی میزبانی کرے گا۔

قطر نیوز ایجنسی پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2036 کے لیے دی جانے والی بولی قطر کے سفر میں ایک نیا سنگ میل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بولی قطر کے اس ریکارڈ پر مبنی ہے جس میں اس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت کئی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں۔

2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے دوران قطر پر تنقید بھی کی گئی تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ منصوبوں کے دوران ہزاروں تارکین وطن مزدور جاں بحق ہوئے، تاہم قطر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف 37 مزدور ہلاک ہوئے جن میں سے 3 کی اموات کام سے متعلق حادثات میں ہوئیں۔

قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوعان بن حمد آل ثانی نے کہا کہ دوحہ نے کھیل کو اپنی قومی حکمت عملی کا بنیادی ستون بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیمز کی میزبانی کے لیے درکار 95 فیصد اسپورٹس انفرااسٹرکچر پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے اور ہمارے پاس ایک جامع منصوبہ موجود ہے تاکہ باقی سہولیات کو بھی مکمل کیا جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے ممالک پر لازم نہیں کہ وہ اپنی بولی کو عوامی طور پر ظاہر کریں۔ اولمپک گیمز روایتی طور پر ہر بار مختلف براعظم میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ 2024، 2028 اور 2032 کے اولمپک گیمز بالترتیب یورپ، شمالی امریکا اور اوشیانا میں منعقد ہو رہے ہیں، جس سے 2036 کے اولمپک گیمز کے ایشیا یا افریقہ میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی پہلی خاتون سربراہ بننے والی کرسٹی کوونٹری کے لیے اولمپک 2036 کے میزبان ملک کا انتخاب کرنا ایک اہم منصوبہ ہوگا، جو اولمپک گیمز کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول