Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئمہ بیگ کو کنسرٹ میں کورین گانے پر پرفارمنس دینے پر ٹرولنگ کا سامنا

Share It:


پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں کینیڈا میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر پرفارمنس دی جن کو وہاں موجود شائقین نے خوب سراہا تاہم ایک خاص گانے پر ان کی پرفارمنس انٹرنیٹ پر زیرِ بحث آگئی ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارم کرنے کے بعد جنوبی کورین گلوکارہ جینی کا ایک گانا بھی پیش کیا اور ساتھ ہی اس پر کورین اسٹائل کی کوریوگرافی یعنی رقص بھی کرتی رہیں تاہم ان کی یہ پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈانس کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے اسے غیر فطری اور غیر ضروری قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ غیر ملکی فنکاروں کی نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ کے رقص کرنے کے انداز کو انتہائی نامناسب قرار دیا اور اس پر مزاحیہ انداز میں تنقید کی۔ آئمہ بیگ کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد سے حال ہی میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل وہ اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول