Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ اسرائیلی جنگ، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر گئی

Share It:



غزہ:

اسرائیل کی تقریباً دو سال سے جاری نسل کش جنگ نے غزہ کو خاکستر کر دیا ہے۔ فضائی حملوں، توپ خانے، ڈرون حملوں اور جان بوجھ کر پیدا کی گئی قحط کی صورتحال نے 62 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی ہے۔

رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، خوراک کی تلاش میں نکلنے والے بھی اب ہدف بن رہے ہیں۔ تازہ ترین حملے ایک بار پھر غزہ سٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے۔

اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری، شدید توپ خانے کے حملے، ڈرون حملے اور مکمل محاصرہ غزہ کو ایک ایسے جہنم میں تبدیل کر چکے ہیں جہاں زندگی کی سانسیں لینا بھی محال ہو گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی ہے۔

اسرائیل نے اب غزہ کے سب سے بڑے شہر غزہ سٹی پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس کا مقصد اس پر قبضہ اور ہزاروں شہریوں کو زبردستی جنوبی علاقوں میں منتقل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

صرف پیر کی صبح سے اب تک کم از کم 30 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 14 وہ لوگ تھے جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق السبرا کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہداء میں معروف فلسطینی صحافی اسلام الکومی بھی شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کے نامہ نگار طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ سٹی کے مشرقی علاقے میں حملے بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔ اسرائیل جس پیمانے پر ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اس سے واضح ہے کہ وہ یہاں کی جغرافیائی اور آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول