Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا

Share It:



کراچی:

پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا۔

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر بابراعظم گزشتہ چند برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی باہر ہیں اور مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر تنقید نے ان کی فارم پر بھی اثر ڈالا ہے اور ہر فارمیٹ میں ان پر کارکردگی دکھانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، بابراعظم کو پرسکون رہنا چاہیے، غیر ضروری طور پر میڈیا سے گریز کریں اور تنقید کو دل پر نہیں لینا چاہیے بلکہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم میں دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں، چاہے وہ ٹیلنٹ ہو، ٹیمپرمنٹ یا مستقل مزاجی، فارم عارضی ہوتی ہے لیکن کلاس مستقل ہوتی ہے۔ بابراعظم سخت محنت جاری رکھیں گے تو ایک بار پھر دنیا کے ٹاپ بیٹرز میں شامل ہو جائیں گے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بابراعظم بہت جلد اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں گے بس انہیں میڈیا کے غیر ضروری دباؤ سے بچنا ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول