Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کوئٹہ میں سیاسی جلسے پر حملہ انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے، وزیراعظم

Share It:


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں، حکومت اس کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم و نہتے شہریوں پر دہشت گرد حملے بزدلانہ اور قابل مذمت ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول