Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی کی آبادی میں تاریخی اضافہ: 40 لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Share It:


دبئی کی آبادی نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور شہر میں بسنے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں دبئی کی کل آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعداد تیزی سے بڑھی اور 2011 میں 20 لاکھ تک جا پہنچی، جب کہ 2025 میں یہ بڑھ کر 40 لاکھ ہو گئی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی رفتار برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق دبئی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، کروڑ پتی اور ارب پتی افراد کے لیے کشش کا مرکز بن چکا ہے۔ اسی وجہ سے آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی آبادی سے رہائش، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر دباؤ بھی بڑھے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ آبادی کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ، ٹریفک جام کی صورتحال اور نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے دبئی میں ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے، خصوصاً میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل پروجیکٹس، اہم کردار ادا کریں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول