Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل، نئے انتخابات کا تاریخ کا اعلان

Share It:


نیپال میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس 71 سالہ سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کرنے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف پھوٹنے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں وزیراعظم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے جب کہ سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ 

تاہم اب نیپال کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہوگئی۔ صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔ ملک میں نئے عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل ہی عبوری وزیراعظم کی ماہ کے لیے تقرری کا بھی اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے قرعہ فال سابق خاتون چیف جسٹس کے نام نکلا ہے۔

صدر کے ترجمان کرن پوکھریال نے بتایا کہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اور انتخابات کی تاریخ 5 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول