Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share It:


ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 20، کامل مشارا 19، کوشل مینڈس 11، کمنڈو مینڈس 5 اور کپتان چرتھ اسالانکا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ونندو ہسارانگا 20 اور داسن شناکا 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے یاسم مرتضیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احسان خان، اعزاز خان اور آیوش شکلا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 52 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ انشے راتھ 48، ذیشان علی 23، کپتان یاسم مرتضیٰ 5 اور بابر حیات 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اعزاز خان 4 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے دُشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا اور ونندو ہسارنگا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول