Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ سپر فور: سری لنکا کا بنگلا دیش کو 169 رنز کا ہدف

Share It:


ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے 169 رنز کا ہدف 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے سیف حسن 61 اور توحید ہردوئے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان لٹن داس 23، جاکر علی 9 جبکہ تنزید حسن اور مہدی حسن 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

شمیم حسین اور نسم احمد بالترتیب 14 اور 1 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا اور داسن شناکا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دشمانتا چمیرا اور نوان تھوشارا 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

اس سے قبل بنگلادیش کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشارا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، مہدی حسن 2 اور تسکین احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول