Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ون ڈے: بھارتی ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے جم کر دھلائی کرڈالی

Share It:


بھارتی ویمنز ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں 412 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔

بیتھ مونی نے 57 گیندوں پر سنچری بناکر ویمنز ون ڈے میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

انہوں نے 75 گیندوں 23 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جارجیا وول 81 اور ایلس پیری 68 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 412 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے آج کے میچ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم کے طور پر پنک کٹ پہنی ہوئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول