Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلپائن میں ہزاروں افراد کا کرپشن کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 72 مظاہرین گرفتار

Share It:


فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے منیلا میں املاک کو نقصان پہنچایا اور میٹرو سٹیشن پر تھوڑ پھوڑ کی۔

پولیس پر شدید پتھرائو کیا گیا جس کے جواب میں مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جلائو گھیرائو کے دوران ایک کنٹینر جلادیا گیا جبکہ پولیس نے 72 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف فلڈ کنٹرول  پروجیکٹس میں بدانتظامی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلڈ کنٹرول پروجیکٹس پر 9 ارب 54 کروڑ ڈالر لگے پھر بھی بارشوں میں کئی شہر ڈوب گئے تھے۔ بڑے پیمانے پر جاری احتجاجوں کے پیش نظر فوج کو بھی ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

 فلپائن کے صدر مارکوس نے مظاہروں کی حمایت کی اور مبینہ کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مظاہرین انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے مبینہ گھوسٹ منصوبوں کے فنڈز میں خورد برد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے فلپائنی قانون سازوں، حکام اور کاروباری شخصیات پر سیلاب پر قابو پانے کے منصوبوں میں بھاری کمیشن بٹورنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول